ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترنگے کے حوالے سے لاپرواہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ یوم جمہوریہ سے قبل مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی

ترنگے کے حوالے سے لاپرواہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ یوم جمہوریہ سے قبل مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی

Sat, 15 Jan 2022 21:57:53    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ترنگے کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایڈوائزری بھیجی ہے۔ اس میں کہاگیاہے کہ قومی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے موقع پر تقریب کے بعد عوام کی طرف سے لہرائے جانے والے کاغذ سے بنے قومی پرچم کو نہ تو توڑا جائے اور نہ ہی زمین پرپھینکاجائے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل جاری کردہ ایڈوائزری میں وزارت داخلہ نے فلیگ کوڈ آف انڈیا کی دفعات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہندوستانی قومی پرچم ہمارے ملک کے لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس لیے اسے احترام کی پوزیشن میں ہونا چاہیے۔ قومی پرچم کے ساتھ ہمہ گیر محبت، احترام اور وفاداری ہے۔ وزارت نے کہاہے کہ قومی پرچم کی نمائش پر لاگو قوانین، طریقوں اور کنونشنوں کے حوالے سے اکثر لوگوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی تنظیموں/ایجنسیوں میں بیداری کی واضح کمی دیکھی جاتی ہے۔

فلیگ کوڈ آف انڈیاکے مطابق کاغذ سے بنا قومی پرچم کو عوام اہم قومی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے موقع پر لہرا سکتے ہیں۔ اہم قومی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے موقع پر عوام کی طرف سے صرف کاغذی جھنڈوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مرکز نے کہا ہے کہ اس طرح کے کاغذی جھنڈوں کو تقریب کے بعد زمین پرنہیں پھینکا جاتا ہے۔قانون کے مطابق ایسے جھنڈوں کو نجی طور پر اور جھنڈے کے وقار کے مطابق لگایا جانا چاہیے۔ تمام سرکاری دفاتر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی پروگرام منعقد کریں۔


Share: